لاڑکانہ، حاجی منور علی عباسی کی پہلی برسی کوٹ داراب میں ہوئی

332

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) عباسی کلہوڑا تنظیم کے سربراہ و سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی منور علی عباسی کی پہلی برسی کوٹ داراب خان عباسی میں منائی گئی، اس موقع پر سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق ایم این اے ناہید خان عباسی، ایم پی اے معظم علی عباسی، بیرسٹر کاظم علی عباسی، پیپلز پارٹی رہنما خیر محمد شیخ، سانول خان انڑ، قربان عباسی ، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کلہوڑو، ایل یو جے صدر سرکش سدایو، صحافی نوید لاڑک، منور رند، ایاز ساریو، نادر ابڑو سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ میرے بھائی میرے والد کی طرح تھے، ہر موڑ پر انہوں نے میری رہنمائی کی اور ہم نے ملکر عوام کی بھلائی کے لیے کام کیے، لاڑکانہ کے عوام آج بھی میرے بھائی کو یاد کرکے غمزدہ ہیں۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ان کے مشن کو لیکر آگے بڑھیں گے۔