بلاول زرداری کی بہترین کارکردگی دکھانے پر شاہنواز دھانی کو مبارکباد

147

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر شاہنواز دہانی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی نے بہترین کارکردگی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کی دلوں کو شاد کیا، لاڑکانہ کے باسیوں کے سر بلند کردیے ،ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے نوجوان بھی بڑے حوصلے اور صلاحیتوں کے مالک ہیں، بس انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھیل صحتمند معاشرے کے لیے ناگزیر ہے، کھلاڑیوں کی ستائش اور انہیں سہولیات دینے کی ضرورت ہے،دعاگو ہوں، اللہ تعالی شاہنواز دہانی سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ہمیشہ کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔