سکھر ،جمعیت طلبہ عربیہ کا اجلاس

270

سکھر( نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ کی جانب سے نئے ذمے داران کیلیے ان کی ذمے داریوں کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پہلے حلقہ جاتی مطالعہ ہوا بعد ازاں منتظم ضلع سانگھڑ حافظ ابوالدردااورامین ضلع اسحاق احمدو دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ناظم تعلیم وتربیت برادر اسامہ عبدالقدیر ،ناظم بزم قرآن ضلع عبدالقدیر ودیگر معاونین بھی موجود تھے۔