سکھر ،تاجر سے20 لاکھ روپے چھین لیے ، واردات سی سی ٹی وی پر آگئی

110

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میں تاجر سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے، رقم چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، آئرن مارکیٹ کا تاجرزاہد میمن دکان سے گھر بیس لاکھ روپے نقدی لیکر جا رہا تھا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کرکے بندر روڈ پر اللہ والی مسجد کے قریب تاجر سے نوٹوں سے بھرا بیگ چھین لیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی سے اترتے ہی تاجر سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مخبری پر یہ واردات سر انجام دی ہے ، پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر سراغ ملے ہیں، ملزمان جلد قانون کے گھیرے میں ہونگے۔