ریڈیو کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل گھر بیٹھے حل کرنا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ

119

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے نجی ریڈیو چینل کے ذریعے شہریوں کے مسائل حل کرنے کا آغاز کردیا ہے، ایس ایس کے مطابق پروگرام میں بھی لائیو کال اٹینڈ کر کے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کی طرف اٹھائے جانے والے سوالوں کے جواب دیے، پروگرام میں شامل شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے اور تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیو کال کے ذریعے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ شکایات کا ہر حال میں ازالہ کیا جائے گا، ہر ہفتے ایک گھنٹہ ریڈیو پر آنے کا مقصد شہریوں سے لائیو کھلی کچہری کرنا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل گھر بیٹھے حل کیے جاسکیں۔