کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جے یو آئی پاکستان امیر مولانا فضل الرحمن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کلفٹن کراچی کے نجی ہسپتال میں کورونا اور معمول کا ٹیسٹ کرایاتھا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو مولانا فضل الرحمن کے چیک اپ کے لئے نجی ہسپتال جانے کے بعد انکی شدید علالت سمیت مختلف افواہیں زیرگردش تھیں۔