لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان کی نامور سماجی تنظیم ہینڈز پاکستان کو یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اسکولوں میں 9 اسکول ملنے کی افتتاحی تقریب شہر کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں ہینڈز پاکستان کے مقبول احمد راہو چیف ایچ آر اینڈ آئی ڈی، قلندربخش براہوی ایچ او ڈی اے ایم او، ڈاکٹر اسلم خان ڈائریکٹر ایجوکیشن مینجمنٹ، اختر حسین کوریجو ڈی ای او سیکنڈری تعلیم لاڑکانہ، انیس الرحمن جلبانی ڈی ای او پرائمری تعلیم لاڑکانہ، ایڈیشنل کمشنر لاڑکانہ محمد علی گوپانگ، اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو، ڈسٹرکٹ کمپلین افسر سجاد احمد بروھی، ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر ہینڈس لاڑکانہ اطہر عباس چنا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ہینڈز پاکستان ایک ملک کی نامور سماجی تنظیم ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں فلاحی کاموں میں بہتر کام کر رہی ہے اور حال میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اسکولوں میں سے 9 اسکول ہینڈز پاکستان کو دیے گئے ہیں جن کی آج افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے، آنے والے دنوں میں یہ اسکول تعلیم کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوںگے۔ اسکول کے بچوں نے تعلیم کے حوالے سے مختلف موضوعات پر ٹیبلوز پیش کیے اور آخر میں ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر ہینڈز لاڑکانہ کے اطہر عباس چنا نے آنے والے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔