انجینئر افتخار چودھری کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات

212

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور رُکن ڈسٹرکٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی انجینئر افتخار چودھری نے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق سے ملاقات کی، جس میں راولپنڈی میں پینے کے پانی کا مسئلہ، ائرپورٹ سوسائٹی میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال نہ ہونا، رہائشی آبادی میںڈینگی کا باعث بننے والے کار سروس اسٹیشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق نے ہرممکن حد تک مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔