فیصل آباد (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگی۔ قرآن کی تعلیمات کے اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دورۂ فیصل آباد کے دوران جماعت اسلامی پی پی113الرحیم گارڈن میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قرآن انسٹی ٹیوٹ کاسنگ بنیادرکھنے کے موقع پران کے ہمراہ جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما محمدرمضان سفری بھی تھے۔