اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کرنے پر نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں ایک شہری مسعودالرحمان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک سیاسی کارکن مسعود الرحمن کی توہین آمیز تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل 3 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔