کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے صدر اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن سندھ کے 5 روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے۔ آج شام 4 بجے گلشن اقبال میں ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے اور پھر مقامی ہوٹل میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ کل مولانا غلام قادر باوانی کے حب روانہ ہوں گے اور شام 6 بجے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کو دن 11 بجے جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون جائیں گے اور نماز جمعہ پر ادا کریں۔ سہ پہر 3 بجے کنگری ہاؤس کارساز میں گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس (جی ڈی اے )کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا سے ملاقات کریں گے۔ شام 5بجے کلفٹن میں جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان عباسی کے گھر جائیں گے۔ ہفتے کو سہ پہر 3 سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو اور شام 7 بجے سردار یحییٰ بلو سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقاتیں ہوں گی۔جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں اور 29 جولائی کے PDM کے جناح باغ میں جلسہ کے سلسلہ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور اجلاس بھی متوقع ہیں۔