لاہور (نمائندہ جسارت) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں آج پنجاب بھر کے دینی مدارس کے مہتمم و منتظمین کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر تحفظ ناموس رسالت ؐ قانون سازی ، وقف املاک ، نصاب سازی کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا ۔ اجلاس سے صدر جمعیت اتحاد العلما شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک ، مولاناضیا الرحمن ، مولانا قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالوحید اختر بھی اظہار خیال کریں گے ۔