ایران سے تعلقات نہیں‘ سربراہ  ملاقات ہو ہی نہیں سکتی‘ امریکا

189

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکانے کہا ہے کہ اس وقت واشنگٹن کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور رہنماؤں کی سطح پر ملاقات کا کوئی منصوبہ بھی زیر غور نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے بیان میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ابراہیم رئیسی کے ایران کے صدر منتخب ہو جانے کے باوجود جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری رکھنا چاہتی ہے۔