پاکستان کا مستقبل اسلامی بینکاری سے منسلک ہے،فیصل آباد چیمبر

167

فیصل آباد(اے پی پی)پاکستان کا معاشی مستقبل براہ راست اسلامی بینکاری سے منسلک ہے لہذا اس کے فروغ کے لیے ا سٹیٹ بینک کو بزنس کمیونٹی کے تعاون سے منظم اور مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاویدنے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر اسلامی ملک ہے اور یہاں کی بڑی آبادی ذہنی، مذہبی، دینی اور فکری رجحانات کی وجہ سے اسلامی بینکاری سے خصوصی رغبت رکھتی ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اسلامی بینکاری نظام کے نیٹ ورک پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بینکاری کے مزید فروغ کے لیے ا سٹیٹ بینک کو بطور ریگولیٹر مزید مراعات اور سہولتیں دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد بنیادی طور پر صنعتی، کاروباری اور تجارتی شہر ہے اس لیے یہاں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے لوگوں کو فوری آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔