ایران میں گرفتار 338 پاکستانی تفتان حکام کے حوالے

148

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایرانی سرحدی فورسز نے غیر قانونی سفر کے الزام میں ایران میں گرفتار 338 پاکستانیوں کو تفتان حکام کے حوالے کردیا ۔ لیویز کے مطابق یہ پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے جن میں اکثر کا تعلق پنچاب سے بتایا جاتا ہے۔ یہ مند بلو سے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ ایران کے راستے روزگار کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے۔ تفتان لیویز نے تحقیقات کے بعد تفتان لیویز تھانے میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔