میرپورخاص،شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کا نام تبدیل م،عوامی احتجاج

181

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی میرپورخاص کی نااہلی کے باعث شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کیے جانے والے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے گاما اسٹیڈیم کا نیا بورڈ لگانے کا پیپلزپارٹی کے ایم پی اے نے نوٹس لے لیا جبکہ گرائونڈ کا نام تبدیل کرنے پر محترمہ کی سالگرہ کی تقریب میں پی پی کارکنان کا احتجاج میونسپل کمیٹی کے افسران نے گاما اسٹیڈیم کا بورڈ ہٹا کر شہید بینظیر بھٹو کے نام کا بورڈ حکم دے دیا۔ گاما اسٹیڈیم کا سندھ حکومت کی منظوری کے بعد عوام کے حقوق اور جمہوری کے لیے اپنی جان کی قربان دینے والی شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کر کے گرائونڈ کا نیا نام شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس اسٹیڈیم میرپورخاص رکھا گیا تھا جس کے مرکزی دروازے پر دوبارہ سے بغیر کسی اجازت اور قانون کے خاموشی کے ساتھ گاما اسٹیڈیم کا بورڈ لگا دیا تھا جس کا پی پی کے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کیے گئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کا بورڈ لگانے کے لیے میرپورخاص کی انتظامیہ سے بات چیت کی جبکہ شہید بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران پی پی کارکنان نے شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے گاما اسٹیڈیم کا بورڈ لگانے پر سخت احتجاج کیا۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے چیف میونسپل آفیسر آغا جلال الدین پٹھان نے بتا یا کہ گرائونڈ کے حوالے سے ریکارڈ سے حاصل ہونے والی معلومات سامنے آئی ہیں کہ گاما اسٹیڈیم کے نام سے مشہور گرائونڈ کا نام قانونی طریقے سے تبدیل کیا گیا ہے اور گرائونڈ کا قانونی نام شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس اسٹیڈیم رکھا گیا ہے جس کی مرمت اور بہتری کے لیے کیے جانے والے کام کے دوران غلط فہمی کی بنیاد پر مرکزی دروازے پر گاما اسٹیڈیم کا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کا میں نے اور میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریڑ غلام حسین کانیو نے گرائونڈ کے مرکزی گیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد گاما اسٹیڈیم کے نام کا بورڈ اتار کر شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس کے نام والا بورڈ نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔