تجاوزات کیخلاف آپریشن: متاثرین کو بلاول ہاؤس پر احتجاج مہنگا پڑگیا

345

کراچی : اورنگی ٹاؤن اور گجرنالے پر قائم تجازات میں مقیم متاثرین احتجاج کرنے  بلاول ہاؤس   پہنچنے میں ناکام ہوگئے ، بلاول چورنگی پہنچے سے پہلے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجر اورنگی نالا کے  متاثرین احتجاج کرتے ہوئے بلاول ہاؤس جارہے تھے لیکن پولیس بھاری نفری ہونے کے سبب تمام مظاہرین کے شرکاء کو گرفتار کرلیا اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے بینرز  بھی لے کر پھاڑ دیے، پولیس  نے خواتین سمیت کئی افراد کو زیر حراست میں لیا ، لیکن پھرساؤتھ زون پولیس نے تمام زیرحراست افراد کو رہا کردیا، جن میں 4خواتین بھی شامل  تھیں۔

متاثرین نے رہا ہونے کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہمیں گھر کے بدلے گھر فراہم کرے ، بڑی مشکل سے ایک ایک پیسہ جوڑ کر گھر بنایا تھا۔