لاڑکانہ، سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام کے ٹیسٹ

313

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں اخوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعاون سے سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام کے تحت گورنمنٹ پائلیٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے 344 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ دوران ٹیسٹ کورونا ایس او پیز اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔ اس حوالے سے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی انتظامیہ نے بتایا کہ تحریری ٹیسٹ کے بعد کامیاب طلبہ و طالبات کے انٹرویو ہوں گے، جس کے بعد میرٹ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ کے لیے منتخب کیا جائے گا، جنہیں کراچی کے این جی وی اسکول میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے مفت اسکالر شپ کے تحت نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک مفت تعلیم دی جائے گی۔