صدر مملکت کی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

203

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے نومنتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلیے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، امید ہے کہ آپکی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر نے سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔