ابو ظبی(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 80 رنز ز سے شکست دے دی،نوجوان بولر شاہنواز دھانی کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اہور قلندرز کی ٹیم 15.1 اوورز میں صرف89 رنز ز پر ڈھیر ہو گئی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے بولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کر نے میں ناکام رہے،فخر زمان13 جبکہ بین ڈنک 5 رنز ز ہی بنا سکے۔ لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم صرف 52 رنز ز پر پویلین لوٹ گئی ،محمد حفیظ 14، آغا سلمان 13، کپتان سہیل اختر5،ٹم ڈیوڈ10،جیمز فالکنز22، راشد خان2،شاہین آفریدی2،اور حارث رؤف صرف ایک رنز ہی بنا سکے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندر کی ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں صہیب مقصود کے 60 رنز ز اور سہیل تنویر کے ناقابل شکست 26 رنز ز کی بدولت 169 رنز ز بنانے میں کامیاب ہوئی اور انکی ٹیم کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔