لاہور (نمائندہ جسارت/آن لائن) راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے جمعے کو سابق ڈی سی راولپنڈی انوار الحق اور سابق اے سی ٹیکسلا، سابق اے سی سٹی منصور علی قاضی پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قیمت کے تعین میں کوتاہی پر رنگ روڈ منصوبے کے لیے زمین بیچنے والے عام آدمی کو نقصان ہوا تھا‘ اس سلسلے میں دونوں سے زمین کی قیمت کے تعین میں کوتاہی پر پوچھ گچھ کی گئی‘ انکو علیحدہ علیحدہ سوال نامہ بھی دیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہو جائوںگا‘ زلفی بخاری کا اس اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں‘ان کا استعفا قبول نہیں کیا گیا۔