اکوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمدکامران خان ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو حکم دیاہے کہ آدھے گھنٹے میں کوئٹہ کے ریڈزون ، زرغون روڈ اور بلوچستان اسمبلی سے ملحقہ شاہراہیں کھول دی جائیں ۔گزشتہ روز ڈویژنل بینچ کے روبرو عبدالستار روڈ کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ اجلاس کی سیکورٹی اور اپوزیشن کا احتجاج روکھنے کے لیے شاہراہیں بند کر رکھی تھیں۔