اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریر شروع کی تو لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ایوان سے چلے گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے دونوں رہنماﺅ ں کو اپنی تقریر سننے کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے سے نہیں دھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتا رہے ہیں کہ معیشت کیسے چلانی ہے، ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 اور 20 فیصد کی بنیاد پر یہاں نہیں آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ آپ کو جوتا ماروں گا اور آج تک معافی نہیں مانگی۔