سانگھڑ، زبوں حال پانی کی ٹنکی خطرے کا نشان بن گئی

162

سانگھڑ( نمائندہ جسارت )زبوں حال پانی کی ٹنکی خطرے کا نشان بن گئی، کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے کسی بھی جانی نقصان کاذمے دار انتظامیہ کو قرار دے دیا۔انتظامیہ کسی بھی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے کہ ٹنکی گر کر جانی مالی نقصان کا سبب بنے۔اہل علاقہ ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری کالج میر پور خاص روڈ پر واقعہ ستر سال قدیمی پانی کی ٹنکی خطرے کا نشان بن گئی ہے جو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے کسی بھی جانی نقصان کا ذمے دار انتظایہ کو قرار دے دیا ہے ۔ اس ٹنکی کے ایک طرف رہائشی علاقے ہے دوسری طرف گرلز ایلیمینٹری کالج کی عمارت موجود ہے ٹنکی کے نیچے گلی میں ہر وقت عوام کا گزر ہوتا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تیز آندھی اور طوفان میں یہ ٹنکی اپنی جگہ سے ہلتی رہتی ہے اس کے پلر اور بنیادیں ختم ہوچکی ہیں ٹنکی کے نیچے بجلی کا کھمبا بھی موجود ہے۔اگر کسی بھی وقت زبوں حال ٹنکی گر گئی تو جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کئی مرتبہ انتظامیہ کو اس ٹنکی کو گرانے کی بابت شکایات کیں مگر انتظامیہ اس مسئلے پر توجہ دینے سے قاصر ہے۔اہل علاقہ نے ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ موت کے اس ٹاور کو گرایا جائے تاکہ کسی بھی جانی مالی نقصان سے بچا جاسکے۔