شہباز شریف کا وزیراعظم کی تقریر خاموشی سے سننے کا اعلان

232

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایوان میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن احتجاج نہیں کریگی بلکہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن خاموش رہے گی؟جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے ۔