کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدرمملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور زرداری نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر وفاقی حکومت کا طنزیہ طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی شکر گزارہیں کہ اس نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرلیا۔بختاور نے لکھا کہ ہمارے منگروز دنیا بھر میں عالمی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں جس ریکارڈ کے لیے آپ کافی عرصے سے کوشاں ہیں،میں وفاقی حکومت کی اس لیے بھی شکرگزار ہوں کہ وہ اب یہ حقیقت مان رہی ہے جسے ہم پہلے سے جانتے تھے۔