اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہائوس ہوتا ہے وہ حکومت کا حصہ نہیں ہوتا‘ ان حالات میں انہیں وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف حکومتی نہیں بلکہ تمام ارکان کے حقوق کے تحفظ کی ذمے داری اسپیکر پر عاید ہوتی ہے‘ اسپیکر کی وزیراعظم سے ملاقات متنازع تصور ہو گی۔