اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ بھی جنم لے تو وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے، اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایگل اسکواڈ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے گی‘ وزیراعظم نے بہت زبردست بجٹ دیا ہے‘ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔