کانٹیننٹل چیمپئن شپ میں جرمنی کو کلین گول سے شکست دینے کےبعد فرانس کے مسلمان فٹبالر پوگبا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میز پر رکھی شراب کی بوتل ہٹادی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوگبا نے یہ اقدام پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے کوکا کولا والے واقعہ کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ٹیم میں منتخب کرنے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ فرانسیسی مسلمان فٹبالر گیند کو سب سے زیادہ پاس کرنے والے اور گول بنانے والے کھلاڑی تھے۔
خیال رہے کہ فرانس کے مسلمان فٹبالر نے گذشتہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف اور فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے فلسطین کا پرچم بھی لہرایا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا دیں تھیں، جس کی وجہ سے کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔