متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

229

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ہوا، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن کا کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے ،کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری، کمیٹی کو عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔

اپوزیشن قائدین نے کہا جمہوریت کی تاریخ میں گزشتہ روز سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے ، سپیکر اپنی آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام رہے،سپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، اسد قیصر یہ فرض نبھا کے اہل نہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے بجائے اپنی توپوں کا رُخ اسپیکر اسد قیصر کی طرف موڑ لیا، اپوزیشن نے اسپیکر کا 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کردیا، اپوزیشن کا حکومت اور اپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔