دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں نامعلوم جنگی طیاروں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اڈے پر بم باری کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنگی طیاروں نے عراقی سرحد سے متصل دیر الزور کے علاقے البوکمال میںامام علی اڈے پر پر فضائی حملہ کیا گیا۔ کارروائی کے بعد تو ایران کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی نے حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔