مارگیٹ کوئٹہ روڈ پر فرنٹیئر کور کی ٹیم پر حملہ‘ 4 جوان شہید

186

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)دہشت گردوں کے حملے میں مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کے 4 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا۔حملے میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے، شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور، سپاہی اویس خان شامل ہیں۔ایف سی کے جوان مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور تھے ۔ صوبیدار سردار علی خان کا تعلق ضلع لکی مروت کے گا¶ں وانڈا لُنگرکیل سے ہے جبکہ سپاہی مصدف حسین وہاڑی، سپاہی محمد انور ڈی آئی خان کے رہائشی جبکہ سپاہی اویس خان کا تعلق بانڈل ضلع نیلم سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ایف سی بلوچستان کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔