جماعت اسلامی سکھر کے رہنمائوں نے مولانا عبدالکریم مہر کی عیادت کی

181

سکھر( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی پنوعاقل کے وفد نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں مولانا عبدالکریم مہرکے گھر جا کر انکی مزاج پرسی(عیادت)کی اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا فرمائی۔ مولانا مہر کی طبیعت کافی ناساز ہے وہ گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا سلطان احمد ایڈووکیٹ؛ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو؛ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا نذیر احمد کاشانی؛ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سکھر شہر حافظ عبدالحلیم تنیو اور امیر جماعت اسلامی پنوعاقل مولانا عبدالکریم انڈھڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔