اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب سکھر نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر نیب آرڈیننس کی شق10 اور 25 بی کے تحت 28.84 ارب روپے کی ریکوری کی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں نیب سکھر نے 253551.7 میٹرک ٹن گندم کی خوردبرد کی نشاندہی کی جس کی مالیت 27.8 ارب روپے بنتی ہے، جس میں سے19.2 ارب روپے ریکور کرکے سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے۔