لاڑکانہ ،جویااور سیانچ برادری میں راستے پر تنازع ،بچہ سمیت دوافراد قتل

254

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) رتودیرو تھانے کے حدود میں چار ماہ قبل جویا اور سیانچ برادری کے درمیان راستے کے معاملے پر ہونے والے جگھڑے شہری ساجد سیانچ قتل جبکہ ایک بچہ مزمل جویو فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاڑکانہ اسپتال میں دم توڑگیا، پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے خلاف تھانہ رتودیرو میں مقدمات درج کیے جانے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جلد تمام دیگر ملوث ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود شاہی بازار میں قائم مکہ جیوئیلر سے چند روز قبل چوری ہونے والے زیورات قنبر سے برآمد کرکے زیورات مکہ جیوئیلر کے مالک سہیل احمد شیخ کے حوالے کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق کچھ دن پہلے شاہی بازار کی دکان مکہ جیوئیلر سے خریداری کے بہانے زیورات چرائے گئے تھے، زیورات برآمدگی پر شاہی بازار جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔لاڑکانہ پولیس نے سوشل میڈیا پر رتودیرو پولیس کی جانب سے حبیب بروہی نامی شہری سے ڈکیتی کرنے والے ملزم کو رشوت کے عوض رہا کرنے کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رتودیرو کی حدود میں کوئی ڈکیتی کی واردات نہیں ہوئی دراصل حبیب بروہی نامی شہری اور اسکول ٹیچر ارشاد شر کا روڈ حادثہ ہوا، دونوں شہری ٹیچر ایسوسی ایشن رہنماؤں سمیت تھانے پر آکر آپس میں صلح نامہ بھی لکھ کر دے گئے ہیں جبکہ زخمی اسکول ٹیچر ارشاد شر اسپتال میں زیر علاج ہے۔