ملک چلانے دیتے توپاکستان بھارت سے آگے ہوتا‘ احسن اقبال

233

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 70 سال سے ملک کے لوگوں کو ملک چلانے نہیں دیا گیا، اگر ایسا ہوتا تو پاکستان بھارت، بنگلا دیش سے آگے ہوتا، دفاع والوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹینکوں سے نہیں سیاسی استحکام سے ملک معاشی طورپر مضبوط ہوتے ہیں،کلمہ پڑھنے والے کا فیصلہ کسی انسان نے نہیں بلکہ اللہ نے کرنا ہے،دنیا میں کسی کو حق حاصل نہیں کون جنتی یا کون جہنمی ہے،جو لوگ مدارس پر میلی نگاہ رکھتے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں ،ہر اس قانون کی مخالفت کریں گے جو مدارس کو تعلیم سے روکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامعہ نعیمیہ میں مولانا سرفراز نعیمی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔