کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ،4 اہلکار شہید

110

کوئٹہ(نمائندہ جسارت‘ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوئے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 40کلومیٹر دور مارگٹ میں ایف سی بلوچستان غازہ بند اسکاؤٹس 80 ونگ کی بم ڈسپوزل ٹیم اتوار کی صبح اس وقت دھماکے کا نشانہ بنی جب وہ کچے راستے کی کلیئرنس کررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں صوبیدار سردار، سپاہی اویس ، سپاہی انور اور سپاہی مصدف شہید ہوگئے۔ اہلکاروں کی میتیں کوئٹہ میں ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔