عمران خان نے عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز پر ٹیکس لگایا، بلاول

100

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عام آدمی کے استعمال کی ہر حیز پر ٹیکس لگایا۔ انہوں نے اپنے بیان میں بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زاید کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو جبکہ بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے۔ انہوںنے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔