وزیر اعظم نے صوابدیدی فنڈ سے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں کیا ‘مراد سعید

236

اسلام آباد(آن لائن )وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیر اعظم ہائوس اور آفس کے اخراجات کے اعدادوشمار جاری کردیے ۔ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال 28فیصد کمی کی گئی،دوسرے سال 21 فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29فیصد کمی کی گئی ، وزیر اعظم آفس کے مختص بجٹ ،اخراجات میں 518 ملین روپے کی بچت کی گئی ،وزیر اعظم ہائوس کے مختص بجٹ،اخراجات میں 565ملین روپے کی بچت کی گئی،وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں پہلے 28 فیصد،دوسرے سال 38فیصد اور تیسرے سال 41 فیصد کمی کی گئی۔وزیر اعظم نے 3سال میں صوابدیدی فنڈ سے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں کیا،وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ، کیمپ آفس نہ ہونے سے اخراجات صفر ہیں ،وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی مثالی اقدام ہے ۔