پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی سب سے بڑی جیت

92

اسلام آباد یونائٹیڈ نے ابوظہنی میں11جون کو کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلاڈیٹرز کے خلاف میچ میں10 وکٹوں سے جیت حاصل کی جو اسکی پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑی کامیابی تھی۔ اس میچ میں کوئٹہ گلاڈیٹرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں133 رنز بنائے تھے۔اسلام آباد یونائٹیڈ نے کسی نقصان کے بغیر10اوور میں 137 رنز بناکر میچ 10 وکٹ سے جیتا۔
اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی سب سے بڑی جیت9 وکٹوں کی تھی جو اس نے کراچی کنگز کے خلاف دبئی میں 20 فروری 2016 کو حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوور میں9 وکٹوں پر 111 رنز بنائے تھے۔ اسلام آؓباد یونائٹیڈ نے14.2 اوور میں ایک وکٹ پر 115 رنز بناکر میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں یہ تیسرا موقع تھا جب کوئی وکٹ کھوئے بغیرجیت حاصل کی گئی ہے۔ایسا کرنے والی پہلی ٹیم پشاور زلمی تھی جس نے شارجہ میں3 مارچ2018 کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو10 وکٹوإ سے ہرایا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑی17.2 اوور میں 100 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ پشاور زلمی نے13.4 اوور میں کسی نقصان کے بغیر104 رنز بناکر میچ 2 وکٹوں سے جیتا تھا۔
کراچی کنگز نے لاہور قلندرزکے خلاف کراچی میں12 مارچ2020 میں ہوئے میچ میں 10 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 150 رنز بنائے تھے۔ کراچی کنگز نے کسی نقصان کے بغیر17.1 اوور میں151 رنز بناکر میچ 10وکٹوں سے جیتا تھا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوئٹہ گلاڈیٹرز کے خلاف 10 وکٹوں کی جیت 10 اوور رہتے حاصل کی گئی جو پاکستان سپر لیگ میں گیندوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت تھی۔ اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ میں گیندوں کے حساب سے سب سے بڑی کامیابی کا ریکارڈ پشاور زلمی کے پاس تھا جس نے17 فروری2019 کو دبئی میں لاہور قلندرز کے خلاف 59 گیندیںقبل 7 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑی15.1 اوور میں78 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ پشاور زلمی نے10.1 اوور میں 3 وکٹوں پر10.1 رن بناکر میچ7 وکٹوں سے جیتا تھا۔لاہور قلندرز کا اسکور پاکستان سپر لیگ میں دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں سب سے کم اسکوربنانے کا ریکارڈ بھی لاہور قلندرز کے پاس ہے اس نے پشاور زلمی کے خلاف دبئی میں12 فروری 2017 کو10.2 اوور میں 59 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں اسے 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ پشاور زلمی نے17 اوور میں7 وکٹوں پر60 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایدیشن میں اسلام آباد یونائٹیڈ6 میچوں میں 8پوائٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ لاہور قلندرز 6 میچوں میں ۰۱ پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا مقام ہے۔