لاڑکانہ، رشتہ نہ دینے پر مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ

165

لاڑکانہ ، شکارپور (نمائندگان جسارت) شکارپور کے تھانہ اسٹوریٹ گنج کی حدود الہٰ آباد کالونی میں رشتہ نہ دینے کے معاملے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار بچوں کا والد 30 سالہ نوجوان راحیل سومرو اور ان کی ضعیف والدہ افروز بیگم سومرو شدید زخمی ہوئیں، جنہیں ورثاء نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں دوران علاج نوجوان راحیل سومرو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔