لاڑکانہ، خاتون کی گھریلو ناچاقی کے  باعث رائس کینال میں خودکشی کی کوشش

201

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے مراد واہن محلہ کی رہائشی 5 بچوں کی والدہ کنیز فاطمہ ابڑو نے گھریلو ناچاقی کے باعث رائس کینال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی جسے غوطہ خوروں نے نکال کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر خاتون کو حراست میں لے کر وومین تھانہ منتقل کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کا شوہر وقار ابڑو مزدوری کرتا ہے جو روزانہ اسے طعنہ دیتا تھا جس پر خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی۔