سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دو نوجوانوں میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی، دوسرے کی تلاش جاری۔ سکھر بیراج سے نکلنے والی خیرپور فیڈر ایسٹ کینال میں گزشتہ روز نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں میں سے ایک نوجوان شیراز شیخ نامی نوجوان کی لاش 24 گھنٹے گزرنے اور مسلسل تلاش کے بعد نکال لی گئی، تاہم دوسرے نوجوان سراج شیخ کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ نوجوان شیراز شیخ کی لاش اس کے گھر پہنچا دی گئی۔