کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ

410

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

 گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈایٹرز کے درمیان ہونے والے  میچ میں آل راؤنڈر آندرے رسل کھیل میں زخمی ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آندرے رسل کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہےجبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔