اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری کے قتل کا اعتراف کرلیا

378

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انٹرویو اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ایرانی جوہری پلانٹ کی تباہی اور سائنسدان کے قتل میں اسرائیلی ملوث تھا، محسن فخری زادہ اور ان کی سائنسی معلومات سے موساد کو خدشات لاحق تھے۔

یوسی کوہن نے ایران کے خلاف خفیہ کارروائیوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے 2018 میں لاکھوں دستاویزات چوری کر کے اسرائیل بھیج دی گئی تھیں۔

سابق سربراہ موساد نے کہا کہ ایرانی سرزمین پر کارروائی کے لیے 20 موساد کے ایجنٹ شامل تھے،آپریشن کو تل ابیب میں موساد کے کمانڈ سینٹر میں براہ راست دیکھا گیا،تمام 20 ایجنٹ  کارروائی میں محفوظ رہے اور اب بھی خیریت سے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو گزشتہ نومبر میں تہران کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔