ہاکی رینکنگ میں تنزلی کی وجہ انٹرنیشنل ایونٹس کا التوا ہے ، آصف باجوہ

207

کراچی (سید وزیرعلی قادری)پاکستان کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ، 17ویں نمبر سے 18ویں نمبر پر آگیا۔ 17ویں پوزیشن پر موجود ویلز ٹیم نے حال ہی میں یورپیئن لیگ میں شرکت کے پوائینٹس حاصل کئے اور رینکنگ بہتر کرلی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستا ن ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹر اولپمئن آصف باجوہ نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کی حالیہ رینکنگ جاری ہونے کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ19 کی بدولت انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس التوا کا شکار رہے، جس کی بناء پر پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی،تاہم پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے اپنے پوائینٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا،انہوں نے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں میں اضافہ اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوچز کی استعداد بڑھانے پر زور دیا اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں پی ایچ ایف لیول تھری، لیول ٹو اور لیول ون کورسز کے ذریعہ کوچز کی استعداد کو چانچنے، بڑھانے اور کیٹیگرائز کرنے سمیت نئے کوچز کے لئے روڈ میپ ڈیزائن کیا گیا ہے، پاکستان سے ڈیپارٹمنٹل، صوبائی اور ضلعی کوچز حصہ لیں گے، کوچنگ کورسز میں ایف آئی ایچ اور ایشیئن ہاکی فیڈریشن کی معاونت بھی شامل ہوگی۔