ہوم گرائونڈ پر ویسٹ انڈیز کا پہلی اننگز میں سب سے کم اسکور

258

جنوبی افریقا کے خلاف گروس آئسلیٹ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم40.5 اوور میں97رنز بناکر آئوٹ ہوگئی جو اس کا جنوبی افریقا کے خلاف سب سے کم اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر پر پہلی اننگز میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔
ویسٹ انڈیز کا اس سے پہلے جنوبی افریقا کے خلاف سب سے کم اسکور61.1 اوور میں141 رنز تھا جو اس مین کنگسٹن میں اپریل2001 میں بنایا تھا۔ اپنے گھر پر ویسٹ انڈیز کا پہلی اننگز میں اس سے پہلے سب سے کم اسکور47 اوور میں102 رنز تھا جو اس نے جنوری1935 میں بنایا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے گھر پر5 مرتبہ سو سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز میں اس کا سب سے کم اسکور25.3 اوور میں47 رنز ہے جو اس نے انگلینڈ کے خلاف مارچ 2004میںکنگسٹن میں میچ کی تیسری اننگ میں بنایا تھا۔یہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اسکور بھی ہے۔ویسٹ انڈیز کو اس ٹسٹ میں10 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔انگلینڈ نے پہلی اننگ میں86.4 اوور میں311 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں103.2 اوور میں339 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں فاضل رنز کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ انگلینڈ نے کل60 فاضل رنز دیے تھے۔ پہلی اننگ میں28 رنز کی سبقت کے باوجود ویسٹ انڈیز کو اس ٹیسٹ میں شکست ہوئی کیونکہ وہ دوسری اننگز میں 25.3 اوور میں47 رنز بناکر آئوٹ ہوئی تھی۔
آسڑیلیا کے خلاف پورٹ آف اسپین میں مارچ1999 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں میچ کی چوتھی اننگ میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی19.1 اوور میں51 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو ویسٹ انڈیز کا اپنے گھر پر دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو312 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بالوں کے اعتبار سے ویسٹ انڈیز کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے چھوٹی اننگزبھی ہے۔
ویسٹ انڈیز کا ویسٹ انڈیز کا تیسرا سب سے کم اسکور31.2 اوور میں93 رنزہے جو اس نے سری لنکا کے خلاف برج ٹاون میں جون 2018 میں ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں بنایا تھا۔ اس میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے69.3 اوور میں204 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں59 اوور میں154 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں پچھڑنے کے باوجود ٹیسٹ میں 4 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ اس نے اپنی دوسری اننگ میں40.2 اوور میں6 وکٹ پر144 رنز بنائے تھے۔
برج ٹائون میں انگلینڈ کے خلاف اپریل 2004 میں ہوئے ٹیسٹ میں میچ کی تیسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی42.1 اوور میں94 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو اس کا اپنے گھر پر چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں پہلی اننگز میں اس نے75.2 اوور میں224 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے90 اوور میں226 رنز بناکر دو رن کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے دوسری اننگز میں جلدی آئوٹ ہونے کی وجہ سے اس نے دوسری اننگز میں20 اوور میںدو وکٹ پر93 رن زبناکر میچ 7 وکٹ سے جیت لیا تھا۔
پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کا سب سے کم اسکور49.1 اوور میں82 رنز ہے جو اس نے آسڑیلیا کے خلاف برسبین میں نومبر 2000 ہے جو اس نے آسڑیلیا کے خلاف برسبین میں نومبر 2000 میں بنایا تھا۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹکی پہلی اننگزمیں 3 مرتبہ سو سے کم اسکور پر آئوٹ ہوئی ہے۔آسڑیلیا کے خلاف ملبورن میں فروری 1931 میں اسکے سبھی کھلاڑی50 اوور میں99 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے۔