بحریہ ٹاون کیس،قاد رمگسی کے بعد جلال محمود شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

283
حیدرآباد: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت سے باہر آرہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)بحریہ ٹا¶ن ہنگامہ آرائی کیس میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر جلال محمود شاہ، زین شاہ، سجادچانڈیو، اسلم خیر پوری کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ جلال محمودشاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے گھیرا¶ کا اعلان فیصلہ12 جون کے اجلاس میں کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹا¶ن ہنگامہ آرائی کیس میںنامزد ملزمان سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینرسید جلال محمود شاہ،زین شاہ، سجاد چانڈیو،اسلم خیر پوری نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں پیش ہوکر 3مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی جس پر عدالت نے تینوں مقدمات میں چاروں ملزمان کی 25ہزار فی کس کے مچلکے کے عوض 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بحریہ ٹا¶ن میں جو کچھ پولیس کی سرپرستی میں ہوا پویلس اہلکار گاڑیوںکے شیشے توڑتے رہے ہم نے کسی کے گھر پر حملہ نہیں کیا سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما¶ں وکارکنان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مقدمات بنائے جارہے ہیں ایک واقعے پر 18بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 12جون کو سندھ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں سندھ اسمبلی کے گھیرا¶ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گاانہوںنے کہاکہ بحریہ ٹا¶ن میں سب کچھ ہوتا رہا 3اضلاع کے ایس ایس پیز کہا تھے ؟ڈی آئی جی سمیت کوئی ذمے دار افسر اہلکاروںکو ہدایت دینے کے لیے نہیں تھا پولیس نے حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کی ،ہمیں پولیس اور حکومت سے کوئی خیر کی توقع نہیں تاہم عدلت پر اعتماد ہے ۔دوسری جانب قوم پرست رہنما صنعان خان قریشی کی گرفتاری کے خلاف زبردستی کاروبار بند کروانے والے 6قوم پرست کارکنان کے خلاف سرکارکی مدعیت میں تھانہ قاسم آباد میںمقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔