گندم چوری کیس: نیب سکھر سے پیش رفت رپورٹ طلب

379

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گندم چوری،کرپشن اور قومی خزانے کو 35 کروڑ اے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق نیب انکوائری کا معاملہ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سکھر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔ملزم مکیش کمار اور پانچ فلور ملز ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے معاملے پر نیب سکھر میں ایک ریفرنس دائر کردیا ہے،دیگر ملزمان کے خلاف مزید انکوائری جاری ہے،انکوائری میں کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے، مزید تفتیش مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دی جائے، مبینہ فرنٹ مین مکیش کمار، راحول، پشو رام اور دیگر نے گندم کی تقسیم میں کرپشن کی،شریک ملزم رضوان کی حاضری سے استثناکی درخواست دائر کی گئی ،درخواست گزار کاکہناتھا کہ نیب کو عدالتی حکم کے بغیر کسی قسم سے کارروائی سے بھی روکا جائے، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سکھر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی