پشاور(جسارت نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت کبل سوات میں بیڈمنٹن کورٹ ، والی بال اور باسکٹ بال کورٹ مکمل ہوگئے ہیں جس کاباضابط افتتاح بہت جلد کیاجائے گا ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید باقاعدگی کیساتھ صوبہ بھر میں جاری کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری کے لیے شروع کئے جانیوالے منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور اپنی رپورٹس وزیراعلی محمود خان کو پیش کررہے ہیں ، حال ہی میں ایک ہزار اسپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت سوات میں 3 منصوبے مکمل کر لیے گئے ، ان میں بیڈمنٹن ہال کبل’بیڈمنٹن ہال مینگورہ اور باسکٹ بال و والی بال کورٹس کبل شامل ہیں’ اس سلسلے میں کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے مکمل ہونیوالے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ‘ڈی ایس او سوات کاشف فرحان نے پی ایم یو ٹیم کا استقبال کیا ان کے ہمراہ انجینئر پارس خان اور عمر خان بھی موجود تھے ۔